Salam Kehtay Hain Saray | سلام کہتے ہیں سارے سلام کہتے ہیں | Naseer Ud Din Naseer Poetry
Bazme jam Bazme jam
1.43K subscribers
539 views
28

 Published On May 7, 2024

Salam Kehtay Hain Saray | سلام کہتے ہیں سارے سلام کہتے ہیں | Naseer Ud-Din Naseer Poetry

#Salam #Naat #نصیرالدین
#BazmeJam #urdupoetry #urdunaat
#urdushayari


Urdu Poetry Of: Naseer Ud Din Naseer

Urdu Salam: Salam Kehtay Hain Saray | سلام کہتے ہیں سارے سلام کہتے ہیں | Naseer Ud-Din Naseer Poetry

Salam Recitation: Jam Zafar

____

BAZME JAM CLASSICAL URDU POETRY CHANNEL.
Bazme Jam (بزم جام) is an Urdu literary (Adabi) channel on YouTube.
We present recitations of masterpieces of Urdu poetry, Shayari, Ghazals, Nazam, Masnavi, Kalam, Marsia, Nat, Noha and Kids Nazam etc in the voice of "Jam Zafar" with a classical background music enhance the beauty of poet's poetry melt the ears of the listeners.
SUBSCRIBE NOW MY YOUTUBE CHANNEL BAZME JAM

[email protected]


Facebook;
  / zafarjam.iqb.  .
Twitter:
https://twitter.com/ZafarJam4?t=cJhXR...
Instagram

بزم جام کا شمار یوٹیوب کے معیاری ترین ادبی چینل میں ہوتا ہے جس پر اردو شعرو ادب کے کلاسک شاہکار جام ظفر کی آواز میں پیش کیے جاتے ہیں۔ ہم اپنے تمام سامعین اور قدرانوں کے شکر گزارہیں جنہوں نے اس کاوش کی حوصلہ افزائی کرکے ہمیں اردو ادب کے لئیے اپنی خدمات جاری رکھنے کی ہمت بخشی اور آج پیر نصیرالدّین نصیرؔ گیلانیؒ کا لکھا سلام
بحضورِ سیّد المُرسَلین،صلّی اللّٰهُ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلّم پیش خدمت ہے٠

زمین ، چاند ، ستارے ، سلام کہتے ہیں
سلام کہتے ہیں ، سارے سلام کہتے ہیں

یمِ حیات کے دھارے سلام کہتے ہیں
سمندروں کے کنارے سلام کہتے ہیں

نظر نظر ہے تمہارے جمال پر قرباں
نظر نظر کے اشارے سلام کہتے ہیں

نہیں ہے قُرب میسر تو دور ہی سے سہی
تمہارے ہجر کے مارے سلام کہتے ہیں

جنہوں نے نام لیا اُن کا ، موجِ طوفاں میں
وہ سب پہنچ کے کنارے ، سلام کہتے ہیں

نہیں ہے نزع میں جن کو کلام پر قدرت
وہ سانس ہی کے سہارے سلام کہتے ہیں

وہ ہیں رسولؐ ، کہ اُن پر نثار بحرِ رواں
وہ نا خدا ہیں ، کہ دھارے سلام کہتے ہیں

یہ کس کا نور نظر آ رہا ہے دریا میں
حَباب سَر کو اُبھارے ، سلام کہتے ہیں

نصیرؔ ! نام جب آتا ہے اُنﷺ کا ہونٹوں پر
دُرود پڑھتے ہیں ، سارے سلام کہتے ہیں

💕 صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم💕

پیر نصیرالدّین نصیرؔ گیلانیؒ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
Bazme jam

show more

Share/Embed