Birgal Lakes, Ishkoman Ghizer GB
Aik Banjara Aik Banjara
2.91K subscribers
138 views
15

 Published On Dec 24, 2021

برگل اشکومن کے تین جھیل۔
گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ سے برگل اشکومن کا فاصلہ 21 کلومیٹر ہے۔ برگل کوچدہ سے برگل ٹریک کا آغاز ہوتا ہے۔ برگل نالے کا لینڈ سکیپ بے مثال ہے۔ اس نالے میں موجود شکرگاہ جھیل، بردوغ جھیل اور مونگیئ جھیل اس نالے کے حسن کو چار لگاتے ہیں۔
برگل گاوں سے ایک گھنٹے کے ٹریک کےبعد کھولو ٹیک آتا ہے۔ کھولو ٹیک سے دائیں جانب مونیگئی نالےکی جانب جانا ہوتا ہے اور بائیں جانب سے شکرگاہ نالے کی طرف راستہ جاتا ہے۔ شکر گاہ نالے کے میں شکرگاہ جھیل اور بردوغ لیکس موجود ہیں جبکہ مونگیئی نالہ میں مونگیئ جھیل موجود ہے۔کھولو ٹیک سے شکرگاہ جھیل او بردوغ جھیل کےلئے چھ گھنٹے کا ٹریک ہے جبکہ کھولو ٹیک سے مونگیئ جھیل کے لئے تین گھنٹےکا ٹریک ہے۔
یاد رہے کہ شکر گاہ جھیل سے مونگیئ جھیل کی طرف پہاڈی درہ بھی نکلتا ہے۔ آپ ایک دن میں شکر گاہ اور بردوغ جھیل کا سیر کرکے پہاڑی درے سے مونگیئ جھیل دیکھ کر مونگیئ نالہ سے ہوتے ہوئے واپس برگل گاوں اسکتے ہیں۔ شکر گاہ سے چٹورکھن نالہ کی طرف آور مونگیئ نالہ سے فمانی نالے کی طرف پہاڑی درے نکلتے ہیں۔

ایک بنجارا
برگل نالہ، اشکومن غذر
18 جولائی 2021

show more

Share/Embed