Shree Mamai Dev Yatra thatta
AADHAR NEWS WEB TV AADHAR NEWS WEB TV
963 subscribers
2,761 views
99

 Published On May 30, 2024

رپورٹ ویراگ مل مھیشوری
یاترا شری مھان مامئی دیو پنڈت وچھوار

26 اور 27 مئی کو شری مهان مامئی ديو کی ياترا نہايت ہی عقیدت و احترام سے ٹھٹہ میں منائی گئی یاترا میں پوری سندھ سے لاکھوں مھیشوریوں نے اپنے فیملی سمیت یاتریوں کی صورت میں شرکت کر کے اپنے درھم گرو برما اوتار شری مامئی دیو پر بھینٹ چڑھا کر یاترا کی اور ہمارے پیارے ملک پاکستان سمیت پوری کائنات کی سلامتی کی دعا لیئے مانگی۔
یاترا میں مہیشوری جمائت میرپور ساکرو، مہشوری جماعت ویلفیئر ایسوسیئشن ٹھٹہ، نوجوان ایکتا ویلفیئر کی طرف سے یاترا میں آئے ہوئے سبھی یاتریوں کے لیئے مفت چائے شربت اور بریانی تقسیم کرنے کے لیئے کیمپس لگائی گئیں جن میں رات دن تقسیم جاری رہی، آدھار فائونڈیشن کے طرف سے میڈیکل کیمپ لگائی گئی جس میں مفت دوائی اور ایمبولینس کی سہولت موجود تھی اس کے ساتھ ساتھ ٹھٹہ کے میڈیکل فیلڈ سے وابستہ نوجوانوں نے بھی میڈیکل کیمپ لگا کر اپنی خدمات سر انجام دی
یاترا میں دربار شری مامئی دیو اور ٹھٹہ پولیس کی طرف سے سیکورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا تھا مھیشوری والینٹیئرس نے پورے یاترا ھال میں سکیورٹی سنبھالتے ہوئے پوری رات مھیشوری برادری کی خدمت کی
یاترا میں آئے ہوئے مھیشوریوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کی شری مامئی دیو ہمارے مرشد ہیں اور ہم ہر سال یہاں پورے فیملی کے ساتھ یاترا کرنے آتے ہیں انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کی ضرورت اس بات کی ہے کی جو بھی یہاں مفت خدمات انجام دیتے ہیں ان کی حوصلا افزائی کی جائے تا کی وہ ہمیشہ قوم کی دادا کی خدمت کرتے رہیں

show more

Share/Embed